مجھے انگلش گانوں کی تربیت حاصل کرنی چاہیے تھی : آشا بھوسلے

مجھے انگلش گانوں کی تربیت حاصل کرنی چاہیے تھی : آشا بھوسلے

ممبئی :بالی وڈ معروف گلوکارہ آشا بھوسلے نے کہا ہے کہ وہ انگلش گانوں کے لئے مناسب تربیت حاصل نہ کرنے پر افسردہ ہیں۔


گلوکارہ آشا بھوسلے نے دبئی میں گلوبل انڈین انٹرنیشنل سکول میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ انگلش گانوں کے لئے مناسب تربیت حاصل نہ کرنے پر افسردہ ہیں اور اگر وہ انگلش گانوں کے لئے مزید تعلیم حاصل کرتیں تو وہ اس میں شہرت کی بلندیوں کو چھو جاتیں۔


انہوں نے کہا کہ میں زیادہ انگلش نہیں جانتی اور آج جب میں امریکا، لندن اور دیگر بیرونی ممالک میں جاتی ہوں اور ان کے گانے سنتی ہوں تو مجھے اس وقت اپنے لئے بہت برا محسوس ہوتا ہے کہ میں ان کے تلفظ میں نہیں گا سکتی