Get Alerts

مادام تسائو میوزیم میں آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ

مادام تسائو میوزیم میں آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ

ممبئی: بالی ووڈ  کی مشہور لیجنڈ  گلوکارہ آشا بھوسلے کے مومی مجسمے کی رونمائی آئندہ ماہ نئی دہلی کے مادام تسائو میوزیم میں کی جائے گی۔

درجنوں سدا بہار گیت پیش کرنےوالی آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ13 اکتوبر کو رونمائی کیلئے پیش کیا جائے گا۔ مارلن انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بھارتی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نئی دہلی میں مادام تسائومیوزیم کھولا جارہاہے جہاں بالی وڈ سمیت بھارت کی اہم شخصیات کے مومی مجسمے رکھے جائیں گے۔