Get Alerts

بھارت میں16سالہ طالبعلم نے امتحانات ملتوی کرانے کیلئے ساتھی کو قتل کر دیا

بھارت میں16سالہ طالبعلم نے امتحانات ملتوی کرانے کیلئے ساتھی کو قتل کر دیا

نئی دہلی:بھارت میں 16 سالہ طالب علم نے امتحانات ملتوی ہونے کی امید پر اسکول کے ساتھی کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تفتیش کاروں نے کہا کہ طالب علم نے اپنے 7 سالہ ساتھی کا قتل اس کا گلا کاٹ کر کیا۔نوجوان لڑکے پر امتحانات اور والدین و اساتذہ کی میٹنگ موخر کرانے کے لیے نئی دہلی کے قریب اسمارٹ پرائیوٹ اسکول کے ساتھی کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا۔پولیس نے ابتدائی طور پر بس کنڈکٹر کو حراست میں لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے لڑکے کو جنسی حملے میں مزاحمت پر قتل کیا۔

وفاقی تفتیش کاروں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 16 سالہ لڑکے کی جانب سے اسکول کے ساتھی کو قتل کیے جانے کے پختہ ثبوت ہیں اور اس نے ایسا امتحانات اور والدین۔ اساتذہ کی میٹنگ ملتوی کرانے کے لیے کیا۔سینیٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ترجمان آر کے گور نے بتایا کہ ’طالب علم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اسکول بند کرانا چاہتا تھا، تاکہ امتحانات اور میٹنگ موخر ہوجائے۔

ٹیگز: