پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ اے ایف پی

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6  وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظبہی مین کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 210 رنز کا آسان ہدف دیا جو پاکستان نے بآسانی 4  وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیاپاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن 54 کے مجموعی اسکور پر امام الحق کیوی بولر فرگوسن کا خطرناک باؤنسر سر پر لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

امام الحق کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کے بابر اعظم آئے اور نے جارحانہ اننگز کھیلی ۔ فخر زمان 88 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔ بابر اعظم بھی فرگوسن کی گیند پر 46 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ شعیب ملک بھی 10 رنز بنا کر فرگوسن کے ہاتھوں پویلین کی جانب لوٹ گئے ۔

سرفراز احمد 13 رنز بنا کر ایش سوڈی کا نشانہ بنے ۔

محمد حفیظ 27 اور شاداب خان 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

اس سے قبل پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث 4 کیویز بلے باز 16 ویں اوور میں 73 رنز پر پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد راس ٹیلر اور ہنری نکولس کے درمیان 45 رنز کی اچھی شراکت قائم ہوئی۔نیوزی لینڈ کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نکولس تھے جو 33 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ایک طرف کیوی بلے بازوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن دوسری جانب ان فارم راس ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسہ جاری رکھا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا سکی، راس ٹیلر 86 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کراتے ہوئے 38 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حسن علی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ محمد حفیظ اور شاداب خان نے بھی ایک ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔

تین میچز پر مشتمل سیریز میں کیویز کو قومی ٹیم پر 0-1 کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لیے میچ لازمی جیتنا ہے اور شکست کی صورت میں کیویز ٹیم ٹرافی کی حق دار ٹھہرے گی۔