ورلڈ کپ:آج نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا مقابلہ

ورلڈ کپ:آج نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا مقابلہ
سورس: File

بنگلورو: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج نیوزی لینڈ اور سری لنکاکے درمیان مقابلہ ہو گا۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 41 واں میچ سری لنکا اور نیوزی لینڈکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

ad82615b61d1ed522a3c4cb6c4a96712

 آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ نواں میچ ہو گا۔ نیوزی لینڈنے اب تک  8میچز  میں سے4میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر8پوائنٹس کے ساتھ  چوتھےنمبر پر ہے جبکہ سری لنکاکی ٹیم نے 8میچز میں سے 2میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہنے کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے۔ آج نیوزی لینڈ کو خود کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ پاکستان کے حق میں سری لنکا کی جیت بہتر ہے۔اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ سے بہت زیادہ رنز کے مارجن جیتنا ہو گا۔   

 دوسری جانب بنگلورو کا موسم نیوزی لینڈ  اور سری لنکا کے لیے میچ میں ایک بار پھر پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

موسم کی پیش گوئی کے مطابق میچ کے دوران درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا۔ تاہم، بارش کا زیادہ امکان ہے، خاص طور پر دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان۔ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے جو اس وقت ہے جب کھیل شروع ہوتا ہے اور بارش کا امکان 66فیصد ہے۔ بارش کا یہ امکان شام 7:30 بجے تک زیادہ رہے گا۔

موسم بتانے والی ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوپہر 3 بجے اور شام 7 بجے گرج چمک کے ساتھ طوفان ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے بنگلورو کے چنناسوامی اسٹیڈیم میں کھیل مختصر ہو سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کے مقابلے میں رہنے کے لیے سری لنکا کے خلاف جیتنا ضروری ہے۔ لیکن اگر بارش کی وجہ سے کھیل منسوخ ہو جاتا ہے تو بلیک کیپس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو انگلینڈ سے ہارنا پڑے گا۔سری لنکا دو سال میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی امیدیں زندہ رکھنے کے لیے کھیلے گا۔ 

پاکستان کی ناک آؤٹ مرحلے مین رسائی کیلئے نیوزی لینڈ بمقابلی سری لنکا انتہائی اہم

پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ پر ہے، اگر اس میں کیوی ٹیم ہار گئی یا میچ بارش کی نذر ہوا تو قومی ٹیم کو انگلینڈ کو صرف شکست دینا ہوگی، اس وقت تک افغانستان اور جنوبی افریقا کے میچ کا فیصلہ بھی ہوچکا ہوگا۔

*اگر نیوزی لینڈ آخری میچ جیتی تو پاکستان کو  آخری میچ انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

* اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 50 رنز سے شکست دی تو پاکستان کو انگلینڈ کو 180 رنز سے شکست دینا ہوگی۔

* اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ایک رن سے ہرایا تو پاکستان کو انگلینڈ کو 131 رنز سے ہرانا پڑے گا۔


* اگر سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تو پاکستان کو صرف انگلینڈ کو ہرانا ہو گا اور وہ کوالیفائی کر لے گا۔

*اگر میچ بارش سے متاثر ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد نو ہو جائے گی۔ تو پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لیے صرف انگلینڈ کو شکست دینا ہوگی۔

مصنف کے بارے میں