بشریٰ بی بی کو بچپن سے جانتا ہوں،دم درود والا روپ دیکھ کر حیران رہ گیا: عطا مانیکا کے انکشافات

بشریٰ بی بی کو بچپن سے جانتا ہوں،دم درود والا روپ دیکھ کر حیران رہ گیا: عطا مانیکا کے انکشافات

لاہور (محسن بلال) عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے  سمدھی میاں عطا مانیکا کا کہنا ہے کہ بشریٰ خاتون اول بنی تو مانیکا فیملی میں پیسے کی ریل پیل ہوگئی۔  بشری بی بی کو بچپن سے جانتا ہوں،  دم درود والا روپ دیکھ کر خود حیران ہوگیا۔

نیو نیوز کو خصوصی انٹرویو میں میاں عطا مانیکا نے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف سے بشری بی بی کو عون چودھری نے ملوایا۔ عون چودھری وغیرہ نے خان صاحب کے ذہن میں ڈالا کہ بشری بی بی بہت پہنچی ہوئی ہستی ہے۔  وزیراعظم ہاؤس   جا کربشریٰ نے حلیہ ہی بدل لیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ   سے چئیرمین پی ٹی آئی  کے تعلقات خراب کرنے میں بشری بی بی اور انکی سہیلی  کی لوٹ مار کا بھی ہاتھ ہے۔  پروجیکٹ عمران خان بری طرح ناکام ہوا۔ فرح گوگی کا پٹاخہ چل گیا تو ہم کو پھر پتہ چلا۔ 

انہوں نے کہا کہ  آئندہ انتخابات میں ہوسکتا ہے انیس سو ستر والا ٹریلر چل جائے۔ ہمارا سیاستدان تو ابھی تھانیدار   کے جبر سے آزاد نہیں ہو پایا۔ سیاسی تجربہ یہی بتا تا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں لوگ ووٹ نہیں ڈالتے۔ 

مصنف کے بارے میں