Get Alerts

آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کر لی

آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کر لی

ڈبلن :آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کر لی ہے، جس میں 74 ووٹ اس کی حمایت میں اور 7 ووٹ اس کے مخالف میں پڑے۔

آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا سے درخواست کی ہے کہ اسرائیلی فٹبال ٹیم پر پابندی عائد کی جائے، کیونکہ اسرائیل نے فیفا کی دو اہم دفعات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ان میں سے ایک نسلی تعصب کے خلاف فیفا کی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جس پر آئرلینڈ نے اعتراض اٹھایا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فٹبال کلبوں نے فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں میچز کھیلنے کی کوشش کی۔

یہ قرارداد اُس وقت سامنے آئی جب ستمبر میں ترکیہ اور ناروے کے فٹبال حکام نے اسرائیل کو عالمی مقابلوں سے معطل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

اس کے علاوہ، اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھی فیفا اور یویفا سے اسرائیل کو عالمی فٹبال سے معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔ آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فیفا سے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے الزامات کا سامنا ہے، جس پر عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
 
 

ٹیگز: