فیفا، یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے روس کی قومی ٹیم اور تمام کلبز کو معطل کر دیا

فیفا، یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے روس کی قومی ٹیم اور تمام کلبز کو معطل کر دیا

لندن: روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دنیائے فٹ بال کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا اور یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے روس کی قومی ٹیم اور تمام کلبز کو معطل کر دیا ۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیفا اور یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کے اس فیصلے کے بعد روس کی فٹبال ٹیم آئندہ ورلڈکپ کوالی فائرز نہیں کھیل سکے گی جبکہ خواتین ٹیم رواں سال یورپین چیمپین شپ کے لیے نااہل ہوگی ۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا ، مذاکرات میں ناکامی کے بعد روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں ۔

سیٹلائٹ کمپنی 'میکسار ٹیکنالوجیز' کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں 40 میل طویل روسی قافلہ دکھایا گیا ہے جو کیف کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ روسی فوجیوں نے یوکرین کے شہر' خیرسون ' پر بھی حملہ کر دیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے مطابق ، روس یوکرین کے درمیان کشیدگی کے باعث اب تک 5 لاکھ یوکرینی اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں