جسٹس (ر) جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

جسٹس (ر) جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: وزارت قانون نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے بعد اب وہ 10 اکتوبر کو قمر زمان چوہدری کی سبکدوشی کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جاوید اقبال اپنی تعیناتی کے روز سے آئندہ 4 سال تک چیئرمین نیب کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین نیب کے لیے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کے نام تجویز کیے گئے تھے جب کہ حکومت نے جسٹس (ر) رحمت جعفری، جسٹس (ر) چوہدری اعجاز اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کا نام دیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شعیب سڈل، جسٹس (ر) فلک شیر اور ارباب شہزاد کے نام دیئے گئے تھے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی تعیناتی پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پارٹی کی جانب سے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کیا جائے گا۔

چیئرمین نیب تعینات کیے جانے والے جسٹس (ر) جاوید اقبال 2000 میں سپریم کورٹ میں جسٹس مقرر ہوئے اور ایک سال بعد ریٹائر ہو گئے تھے۔  جاوید اقبال ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ بھی رہے ہیں جس دوران انہوں نے امریکی فورسز کی ایبٹ آباد میں مبینہ آپریشن کی تحقیقات کیں جس میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں