Get Alerts

جرمنی کا امریکی اقدامات پرتشویش کا اظہار

جرمنی کا امریکی اقدامات پرتشویش کا اظہار

جرمنی نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی اقدامات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گیبرئل نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علیحدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگل کے قانون کو آئین اور حقیقی قانون کی جگہ پررکھ رہے ہیں۔ اس موقع پرا نھوں نے کہا کہ ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات لگانے سے ہمیں کیا ملے گا۔انکا کہنا تھا کہ جرمنی کی حکومت جوہری معاہدے پرقائم ہے مگر ایسا لگ رہا ہے کہ اگلے ہفتے تک امریکہ اس سے علیحدگی اختیار کرے گا جو بڑی تشویش کی بات ہو گی۔
جرمنی کے وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کو جنگ کے قانون سے تشبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے دنیاپرغیرمتوقع اثرات مرتب ہوں گے.

ٹیگز: