زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک سال کے دوران 4 اعشاریہ چار ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک سال کے دوران 4 اعشاریہ چار ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد: زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.4 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال ستمبر کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 15.228 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال ستمبر میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.936 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.291 ارب ڈالر تھا۔

25 ستمبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.534 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.35 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.175 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر کا موجودہ حجم ساڑھے تین ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہے۔