موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی ،اب کوئی نہیں بچے گا !

موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی ،اب کوئی نہیں بچے گا !

اسلام آباد:بغیر نمبر پلیٹ اور مشتبہ موٹرسائیکلوں کیخلاف کاروائی شروع کر دی گئی ،شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ایسی تمام موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کر نا شروع کر دیا جن کی نمبر پلیٹس مشتبہ ہیں یا جن کی رجسٹریشن مکمل نہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق سی پی او احسن یونس و سی ٹی او رائے مظہر نے مشتبہ موٹرسائیکلوں کیخلاف کاروائی شروع کر دی ،ترجمان ٹریفک پولیس  کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ و رجسٹریشن موٹرسائیکلوں کے خلاف کاروائی جاری ہے ۔

 ٹریفک پولیس  کے مطابق   ضلعی  ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں 26 سو سے زائد موٹرسائیکل تھانوں میں بند کردئیے ،موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  .

موٹرسائیکل چھوڑوانے کے لیئے ایکسائز آفس میں نمبر کے لیئے جمع کرائے کاغذات کی رسید لازمی قرار دے دی گئی ہے ،دوسری طرف موٹرسائیکل سواروں کو موٹرسائیکل کے کاغذات پاس رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی   ،ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے 2600 موٹرسائیکلوں میں سے دس فیصد موٹرسائیکل چوری شدہ نکل آئے ۔