Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم، تاریخی موقع قرار

وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم، تاریخی موقع قرار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششیں عالمی امن کے لیے ان کے "غیر متزلزل عزم" کی عکاسی کرتی ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ قطر، مصر اور ترکی کے رہنماؤں کو بھی ان کی مسلسل سفارتی کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق “سب سے بڑھ کر ہمیں فلسطینی عوام کے حوصلے اور استقامت کو سلام پیش کرنا چاہیے، جنہوں نے ظلم اور تباہی کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھی۔”

وزیراعظم نے اپنے بیان میں مسجدِ الاقصیٰ پر حالیہ اشتعال انگیز واقعات کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ٹیگز: