Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بلایا ہے جس میں ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم غیر ملکی دوروں کے حوالے سے کابینہ کے ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، ریلوے کے امور، اور قانونی مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔

کابینہ کو پاور سیکٹر میں اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ ریلوے ترمیمی آرڈیننس کے مسودے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ٹیگز: