Get Alerts

اسرائیل اور حماس کے امن معاہدے کے بعد تل ابیب اور غزہ میں خوشی کی لہر

اسرائیل اور حماس کے امن معاہدے کے بعد تل ابیب اور غزہ میں خوشی کی لہر

غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کے بعد تل ابیب اور غزہ میں شہریوں نے جشن منایا۔

تل ابیب کے ہوسٹیجز سکوائر میں لوگ رات بھر خوشی کا اظہار کرتے رہے اور نعرے لگاتے نظر آئے۔ یرغمالیوں کے اہل خانہ بھی اپنے عزیزوں کی ممکنہ واپسی پر خوشی سے جھوم اٹھے۔

غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں فلسطینی شہریوں نے بھی رات بھر جشن منایا۔ جشن میں شریک وائل رضوان نے کہا کہ جنگ رکنے پر ہم سب بہت خوش ہیں اور ان سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے امن قائم کرنے میں کردار ادا کیا۔

غزہ کے عبد المجید ربّو نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ خونریزی ختم ہو گئی، پوری دنیا اس خوشی میں ہمارے ساتھ ہے، اور ہم ان سب کو محبت بھرا پیغام بھیجتے ہیں جو ہمیں اس مشکل وقت میں سہارا دیتے رہے۔

ٹیگز: