اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین کو آزاد امیدوار قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ تمام اراکین بھی اب آزاد حیثیت میں شمار ہوں گے۔
ای سی پی کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشنز کو ازسرِنو ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ اقدام سپریم کورٹ کے 25 اگست کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کے بعد اب کسی رکن کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور نئی فہرستیں عوام کے لیے جاری کر دی گئی ہیں۔