Get Alerts

فراری اگلے سال اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرائے گا

فراری اگلے سال اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرائے گا

2030 تک گاڑیوں کی لائن اپ میں 20 فیصد الیکٹرک گاڑیاں شامل ہوں گی

کیلیفورنیا:دنیا کی معروف لگژری کار ساز کمپنی فراری نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال اپنی پہلی برقی کار 'ایلیٹریکا' مارکیٹ میں لے آئے گا۔ اس نئی گاڑی کی بنیادی ٹیکنالوجی جیسے بیٹری پیک اور الیکٹرک موٹرز کمپنی کے نئے پلانٹ میں تیار کی جا رہی ہیں، جبکہ اس کا مکمل ڈیزائن ابھی جاری نہیں کیا گیا۔

فراری نے اپنی الیکٹریفیکیشن حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 تک اس کی گاڑیوں میں 40 فیصد پٹرول انجن، 40 فیصد ہائبرڈ، اور 20 فیصد مکمل برقی گاڑیاں شامل ہوں گی۔

کمپنی 2026 سے 2030 تک ہر سال چار نئے ماڈلز متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ فراری نے اپنی لائف اسٹائل اور برانڈ ایکسپیرینس کو بڑھانے کے لیے مختلف شہروں میں فلیگ شپ اسٹورز اور ’ٹیلر میڈ‘ سینٹرز کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ٹیگز: