اسلام آباد :وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے، مگر اب صورتحال ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "یہ لوگ یہاں رہتے ہیں، ہمارا کھاتے ہیں، اور پھر ہمارے خلاف ہی دشمن کا ساتھ دیتے ہیں۔ اب بہت ہو چکا ہے، افغانستان سے بات کرنا ہوگی۔"
خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کو کابل بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ افغان حکام سے براہ راست بات چیت کی جا سکے اور موجودہ کشیدہ صورتحال کا حل نکالا جا سکے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت افغان مہاجرین کو پناہ دی، تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولیات فراہم کیں، مگر بدلے میں وفاداری کی بجائے ریاستِ پاکستان کے خلاف رویہ اپنایا گیا۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور حکومت صورتحال پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی۔