اب پامیر کے پہاڑوں ،بامیان کے غاروں میں کوئی بچہ بھوکا سویا تو اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں گے ، ملا حسن اخوند  

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Mulla Hassan Akhwand New PM Afghanistan

کابل:نئی  اسلامی امارات افغانستان کے نامزد عبوری وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پامیر کے پہاڑوں ،بامیان کے غاروں میں کوئی بچہ بھوکا سویا تو اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں گے ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی طرف سے اسلامی امارات افغانستان کی کابینہ نائن الیون حملوں کے 20 سال مکمل ہونے   پر   عبوری حکومت کا حلف اٹھائے گی۔

حلف اٹھانے سے قبل ہی نامزد عبوری وزیر اعظم ملا حسن اخوند کا کہنا ہے کہ سابق افغان حکومت کے حکام اپنے وطن واپس آئیں ،انہیں حفاظت کی مکمل ضمانت دیتے ہیں ،انہوں نے کہا افغانستان میں خونریزی کا دور ختم ہو چکا ہے ،اب پامیر کے پہاڑوں ،بامیان کے غاروں میں کوئی بچہ بھوکا سویا تو اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔

دوسری طرف  امریکا اور جرمنی نے نئی عبوری حکومت کو جلد تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ طالبان کا کہنا ہے امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کو برقرار رکھنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے،ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہےطالبان کی  پالیسی چین سے اچھے تعلقات رکھنے کی ہے، امید ہے مستقبل میں افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے.

واضح رہے امارت اسلامی افغانستان کی  عبوری حکومت 11ستمبر کو حلف اٹھائے گی۔