Get Alerts

پاکستان نے بھارت کے خلاف 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا 

پاکستان نے بھارت کے خلاف 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا 

کولمبو: پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے  پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ۔ محمد نواز کی چھٹی ہوئی جبکہ فہیم اشرف کو ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ 

پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔  پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ باؤلرز، ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔ اسپن ڈپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ کل کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔