میر علی میں دہشت گردوں کی فائرنگ، لانس نائیک جمشید خان شہید 

میر علی میں دہشت گردوں کی فائرنگ، لانس نائیک جمشید خان شہید 

میر علی : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک جمشید خان    بہادری سے لڑتے ہوئے  شہید ہوگئے۔

   آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ  سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔  ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

28 سالہ لانس نائیک جمشید خان کا تعلق دیر بالا سے تھا۔ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔