میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، جوان شہید

میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، جوان شہید
سورس: File

میرعلی : سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے جنرل علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران ایک جوان شہید ہوگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ  ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں خانیوال سےتعلق رکھنے والے سپاہی 21 سالہ  شکیل شفقت  شہید  ہوگئے۔

علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں