غزہ: قابض اسرائیلی فورسز کے حملے مسلسل جاری ہیں، جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 65 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہو گئے ہیں۔ شہدا میں امدادی کارکن بھی شامل ہیں جن کی تعداد 14 بتائی گئی ہے۔ فاقہ کشی کی وجہ سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد مجموعی طور پر اموات کی تعداد 393 ہو گئی ہے۔
غزہ میں اب تک شہدا کی تعداد 64,522 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,63,096 تک پہنچ چکی ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی غزہ میں جاری غذائی بحران کو مکمل انسانی تباہی قرار دے دیا ہے۔
غزہ کے ہسپتالوں میں ایندھن، ادویات اور خوراک کی شدید قلت برقرار ہے، جس کی وجہ سے طبی سہولیات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے اور انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔