Get Alerts

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں 21 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں 21 فلسطینی شہید

غزہ:  اسرائیلی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ جن میں 12 سے زائد امداد کے خواہش مند بھی شامل ہیں، جنہیں انسانی مدد پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

غزہ میں جاری قحط اور غذائی قلت کی وجہ سے 7 افراد مزید جان کی بازی ہار گئے، جس سے بھوک اور افلاس کا شکار ہو کر جان سے جانے والوں کی تعداد 154 تک پہنچ گئی ہے۔

 اب تک مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 60 ہزار 138 ہو گئی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 269 تک جا پہنچی ہے۔ ان شہدا میں 18 ہزار 500 بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 900 سے زائد فلسطینی بچے اپنی پہلی سالگرہ سے قبل ہی شہید ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: