Get Alerts

ایشیا کرکٹ کپ آج سے شروع، افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا

ایشیا کرکٹ کپ آج سے شروع، افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا

دبئی: ایشیا کرکٹ کپ کا رنگا رنگ ایونٹ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔ پہلا میچ ابوظہبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گی، جبکہ شائقین کو سب سے زیادہ جس مقابلے کا انتظار ہے، یعنی پاک بھارت ٹاکرا، وہ 14 ستمبر کو ہوگا۔ ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی ایشیا کپ کی ڈیجیٹل ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں نہ صرف پاکستانی ٹیم کی صلاحیتیں دکھائی گئیں، بلکہ شائقین کا جوش و خروش بھی نمایاں تھا۔

ٹیگز: