ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ : پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ

ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ : پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ
سورس: File

کراچی:ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی خواتین ٹیموں کے درمیان میچ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ تھا۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 9 رنز سے شکست دی تھی جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم انڈیا کے خلاف34 رنز پر آؤٹ ہوکر میچ 9 وکٹوں سے ہارگئی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم اب اپنا تیسرا میچ ہفتے کے روز انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔

مصنف کے بارے میں