Get Alerts

میکسیکو میں خوفناک حادثہ، بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 10 افراد جاں بحق، 61 زخمی

میکسیکو میں خوفناک حادثہ، بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 10 افراد جاں بحق، 61 زخمی

میکسیکو: ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار بس مال بردار ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 61 زخمی ہو گئے۔

حادثہ میکسیکو سٹی سے تقریباً 115 کلومیٹر دور، ایک صنعتی علاقے کے قریب پیش آیا۔ مقامی حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ٹرین کمپنی کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نے ٹرین کے گزرنے کا انتظار کیے بغیر جلدی میں ٹریک عبور کرنے کی کوشش کی، جو اس حادثے کا سبب بنی۔

ریلوے حکام نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلوے کراسنگ پر لگے سائن بورڈز اور اشاروں کا احترام کریں تاکہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: