سوات : سوات اور اس کے گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث علاقے کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 155 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں میں محفوظ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم حکام نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔