Get Alerts

بلاول بھٹو کا گڈو بیراج کا دورہ، سیلابی صورتحال اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ

بلاول بھٹو کا گڈو بیراج کا دورہ، سیلابی صورتحال اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ

گڈو: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڈو بیراج کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران متعلقہ حکام نے بلاول بھٹو کو سیلابی کیفیت اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو نے گڈو بیراج پر جاری حفاظتی انتظامات اور ممکنہ خطرات کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات کا مشاہدہ کیا، جبکہ متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

ٹیگز: