Get Alerts

حکومت صنفی مساوات کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

حکومت صنفی مساوات کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی عمل میں تمام طبقات کی شمولیت ناگزیر ہے، اور صنفی تفریق ختم کیے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام نے بھی خواتین کو ایک باعزت مقام دیا ہے، اور آج حکومت ہر شعبے میں خواتین کو مساوی مواقع دینے کے لیے مؤثر پالیسیوں پر عملدرآمد کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم اور روزگار میں خواتین کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ صنفی امتیاز ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ٹیگز: