Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم فیصلے کیے گئے۔نمائندہ نیو نیوز لاہوروقاص غوری کے مطابق   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور پنجاب بھر میں گندم کے اسٹاک ڈیکلئر کرنے کے لیے 3 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت جاری کی کہ مہلت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران سیلاب کے دوران گندم کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل نہ کرنے پر ڈی جی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ٹیگز: