Get Alerts

اسرائیل نے ہماری سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کیا ہے: قطر

اسرائیل نے ہماری سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کیا ہے: قطر

دوحہ: قطر نے اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر کیے گئے فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری اور سالمیت پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ اقدام قطر کی خودمختاری اور سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "اسرائیل کا یہ مجرمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس سے نہ صرف قطر میں مقیم عوام بلکہ غیر ملکی شہریوں کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔"

وزارتِ خارجہ کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جیسے ہی مزید تفصیلات دستیاب ہوں گی، وہ جاری کر دی جائیں گی۔

ٹیگز: