چترال کے رہائشی پاکستانی انجینئر کا کارنامہ، 40 زبانوں والا کی بورڈ ایجاد

چترال کے رہائشی پاکستانی انجینئر کا کارنامہ، 40 زبانوں والا کی بورڈ ایجاد

پشاور : چترال سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سافٹ ویئر انجینئر نے پاکستان کی 40 زبانوں پر مشتمل کمپیوٹرکی بورڈ تیار کرلیا۔
ماہر لسانیات انجینئر رحمت عزیز چترالی نے ایک ایسا کمپیوٹر کی بورڈ ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے اب پاکستان کی چالیس زبانوں میں کمپیوٹر کمپوزنگ کی جا سکتی ہے۔ انجینئر رحمت عزیز چترالی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وہ چھوٹی چھوٹی زبانیں جو معدومی کا شکار ہیں جن میں میکھوار، کلاشا، بلتی، شینا اور دیگر زبانوں پر مشتمل ایک کمپیوٹرکی بورڈ بنایا ہے جس سے پاکستانی عوام اپنی مادری زبان میں کمپوزنگ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی زبان کا نظم نثر کوڈ کرنا چاہیں گے تو آپ کے پاس اس کا سافٹ وئیر ہوگا تو آپ کسی بھی جگہ سے کاپی پیسٹ کرکے اپنی ریسرچ پر کام کرسکتے ہیں۔
انجینئر رحمت عزیز چترالی نے بتایا کہ یہ آن لائن میں نے ڈال دیا ہے ہر پاکستانی اس کو مفت میں ڈاو ن لوڈ کرسکتا ہے اپنے کمپیوٹر کی سیٹنگ کو تبدیل کیے بغیر بھی یہ سافٹ ویئر استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کو خریدنے کی بھی ضرورت نہیں۔
انجینئر رحمت عزیز چترالی کو چالیس زبانوں کے کی بورڈ بنانے کی ایجاد پر پرائیڈ آف دی نیشن اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں