پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نجکاری کے حکومتی منصوبے کی توثیق کردی

پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نجکاری کے حکومتی منصوبے کی توثیق کردی

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی نجکاری کے حکومتی منصوبے کی توثیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔  نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کو ارنسٹ ینگ کمپنی کی تیارکردہ رپورٹ پربریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی منصوبے کی توثیق کی گئی۔ 

اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا، جن ملازمین کی سروس 4 سال رہ گئی انہیں ریٹائر کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے بورڈ اکتوبر 2023 سے غیر فعال تھا، وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری چند دن قبل دی تھی۔

ایس ای سی پی قوانین کے تحت پی آئی اے کے اہم فیصلوں کے متعلق بورڈ سے منظوری لازمی ہے۔

مصنف کے بارے میں