ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے، اسد عمر

ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے، اسد عمر
کیپشن: عام استعمال کی اشیاء کی مہنگائی کی شرح گزشتہ 3 ماہ میں آدھے سے بھی کم ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ جنوری کے وسط میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 20 فیصد سے زیادہ تھی اور اس ہفتے تازہ ترین ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی شرح 8.2 فیصد رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جب کہ عام استعمال کی اشیاء کی مہنگائی کی شرح گزشتہ 3 ماہ میں آدھے سے بھی کم ہوچکی ہے۔