عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے، عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1512909372145299456?s=20&t=wE8kilqhFUdfd5A0-qoqRQ
 

API Response: Bad Request

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کے اقتدار کا خاتمہ کر دیا جس کے  ساتھ ہی  عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ عمران خا ن کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوئی جس کے بعد وہ وزیراعظم نہیں رہے۔


 

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان  کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل( پیر)  دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے ۔ جبکہ  کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر3 بجے تک ہو گی۔نئے قائد ایوان کے چناؤ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے وزیراعظم کا الیکشن اب پیر دوپہر2 بجے ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں