Get Alerts

ملک بھر میں آج 'یومِ دستور' منایا جا رہا ہے: 1973 کے متفقہ آئین کی منظوری کو 53 برس مکمل

ملک بھر میں آج 'یومِ دستور' منایا جا رہا ہے: 1973 کے متفقہ آئین کی منظوری کو 53 برس مکمل

لاہور : پاکستان میں آج 10 اپریل کو 'دستور کا قومی دن' روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن اس تاریخی موقع کی یاد دلاتا ہے جب 1973 میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر پاکستان کے تیسرے مستقل آئین کو حتمی شکل دی تھی۔
 1971 کے بعد بکھرے ہوئے پاکستان کو متحد کرنے کے لیے ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے دور کے سیاسی اکابرین نے ایک متفقہ دستور کی ضرورت محسوس کی۔ 1970 کے انتخابات کی بنیاد پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے 8 ماہ کی کڑی محنت کے بعد رپورٹ تیار کی۔ 10 اپریل 1973 کو وفاقی اسمبلی نے 135 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے اس آئین کو منظور کیا، جسے بعد ازاں 14 اگست 1973 کو نافذ کر دیا گیا۔
آئین میں تبدیلی کے لیے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں (قومی اسمبلی) میں دو تہائی اور ایوانِ بالا (سینیٹ) میں بھاری اکثریت ہونا ضروری ہے، جو اس کی مضبوطی اور اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

ٹیگز: