Get Alerts

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 135 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کی گئی ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج وہ ایک اہم اور تاریخی موقع پر قوم سے گفتگو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی خطے میں جنگ کے بجائے امن کی بات آگے بڑھ رہی ہے اور دونوں فریقین مذاکرات کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم نے ایران اور امریکا کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیش کردہ تجویز کو دونوں ممالک نے قبول کیا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی قیادت جلد اسلام آباد آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر رضامند کیا گیا ہے اور انہیں اسلام آباد آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے خاص طور پر عاصم منیر کو بھی سراہا۔
 
 
 

ٹیگز: