عوام نے نوازشریف کےخلاف فیصلہ قبول نہیں کیا: سابق وزیراعظم

عوام نے نوازشریف کےخلاف فیصلہ قبول نہیں کیا: سابق وزیراعظم

راولپنڈی : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کمیٹی چوک میں ریلی سے خطاب  کرتے ہوئے  کہا کہ میں نےپورےپاکستان میں ایسی محبت کہیں نہیں دیکھی. پنڈی  میں کچھ لوگ ایسے ہیں جوکہتے ہیں کہ یہ ان کا شہرہے.سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنڈی میرا شہر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے. انہوں نے سپریم کورٹ سے اپنی نااہلی پہ بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کی عدالت فیصلہ دےرہی ہے۔یہ عوام کے ووٹوں کی توہین ہے یا نہیں؟انہوں نے کہا کہ مجھے صرف اس بات کی سزا ملی کہ میں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی ۔عوام نےنوازشریف کےخلاف فیصلہ قبول نہیں کیا۔

سابق وزہراعظم نے اپنی تقریر میں کہا کہ 4سالوں میں لوڈشیڈنگ کوتقریباًختم کردیا ہے۔پاکستان سے دہشت گردی کوختم کیا ہے.پاکستان ترقی کی بلندی پرجارہا ہے.انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ بھی مجھےڈھائی سال بعدگھربھیج دیاگیا.دوسری بار مجھے ہتھکڑی لگا دی ۔مجھے7سال کی جلاوطنی دی گئی.انہوں نے کہا کہ 70سال سےپاکستان کے ساتھ یہ ہی ہوتارہا ہے.کسی وزیراعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی.ایوریج ڈیڑھ ڈیڑھ سال ایک ایک وزیراعظم کوملے.کسی وزیراعظم کوپھانسی دی گئی کسی کوہتھکڑی لگائی گئی.انہوں نے کہا کہ مجھے حکومت کا کوئی لالچ نہیں ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے  عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ نے فیصلہ قبول ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کوبدلنا ہے۔ عوام مجھے ووٹ دے اور کوئی جلے یہ بات مجھے منظور نہیں۔طاہرالقادری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج وہ مولوی صاحب پھرواپس آگئے ہیں،کون ہیں یہ،کہاں سے آجاتے ہیں؟