داعش کسی ایک ملک کے لیے نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے:روس

داعش کسی ایک ملک کے لیے نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے:روس

ماسکو:روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص ’داعش‘ سے نمٹنے کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا ءکے دورے پر گئے ہوئے روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے اپنے انڈونیشی ہم منصب رینو مارسودی کے ہمراہ جکارتا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کسی ایک ملک کے لیے نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے کیونکہ اس کے جنگجو پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ میں غیرمعمولی کامیابیوں کے باوجود داعش کا خطرہ موجود ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش رفت امن وامان کی بحالی کے باوجود داعش کا خطرہ موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تنظیم کے دہشت گرد پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ روس، انڈونیشیا اور خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی داعش سے خطرات لاحق ہیں۔ انڈونیشیا اور روس نے داعش اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ہم دو طرفہ تعاون میں مزید اضافہ کریں گے