پوزیشن ہولڈر طالبعلم نے انعامی رقم ڈیمز فنڈ میں عطیہ کر دی

پوزیشن ہولڈر طالبعلم نے انعامی رقم ڈیمز فنڈ میں عطیہ کر دی
کیپشن: image by facebook

کوہاٹ:انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم نے اپنی انعامی رقم چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہاٹ تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا جہاں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالبعلم محمد آفاق نے 50ہزار روپے کی انعامی رقم ڈیمز فنڈ کیلئے دیدی۔

یہ بھی پڑھیئے:تجارت ، سرمایہ کاری میں فروغ ہی سے معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے:حسن عسکری
 
 
ڈیمز کیلئے رقم عطیہ کرنے والے طالبعلم کا کہنا تھا کہ اس کی خواہش تھی کہ وہ ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے تاکہ ملک میں آبی مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔

امتحانی نتائج کے مطابق جنید عمران نے پہلی، دانش ستار اور سیف اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔


خیال رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک میں آبی قلت کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کی زیر نگرانی فنڈ قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:سپریم کورٹ نے پمز ہسپتال میں نئی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی
 
 
اس فنڈ میں ملک بھر میں موجود تمام بینکوں کی برانچ سے رقم جمع کرائی جا سکتی ہے جبکہ موبائل فون کے ذریعے بھی اس میں عطیہ کیا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس کے اعلان کے بعد پاک فوج، قومی احتساب بیورو (نیب)، سپریم کورٹ کے ملازمین اپنے ایک اور 2 روز کی تنخواہیں اس فنڈ میں عطیہ کر چکے ہیں جبکہ دیگر مخیر حضرات اور عام عوام کی جانب سے اس کار خیر میں حصہ ملانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیم فنڈ میں اب تک 82 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد کا چندہ اکٹھا کیا جاچکا ہے۔