رحیم یارخان : رحیم یار خان میں عوام ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ حادثے کے بعد متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، ٹرین پشاور سے کراچی کی جانب جا رہی تھی کہ خان پور سٹی پھاٹک کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی، لیکن خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔ امدادی کاموں کے لیے روہڑی اور سمہ سٹہ سے خصوصی امدادی ٹرین موقع پر پہنچ چکی ہے اور جلد ہی ٹریک کی مرمت مکمل کر کے آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔