اسلام آباد: یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مارگلہ ہلز کی چار اہم ٹریلز کو عام شہریوں کے لیے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل نمبر 2، 3، 4 اور 5 کو 12 اور 13 اگست کی راتوں میں مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے تاکہ قومی تقریبات کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دنوں متبادل تفریحی منصوبہ بندی کریں اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی مرکزی تقریبات راولپنڈی کے جناح اسٹیڈیم، سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گی، جہاں اہم حکومتی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔