کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ علیزہ شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھی جا سکتی ہیں، جسے صارفین ان کا مبینہ بوائے فرینڈ قرار دے رہے ہیں۔
ویڈیو منظر عام پر آتے ہی مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے اسے ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا اور علیزہ کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جب کہ دیگر نے اسے ان کی ذاتی زندگی قرار دیتے ہوئے ان کی حمایت کی اور آزادیِ اظہار کا احترام کرنے پر زور دیا۔
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو چکی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس پر اپنی رائے دے چکے ہیں، جب کہ اداکارہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔