Get Alerts

ڈکی بھائی کی سالگرہ میں 10 لاکھ کا چیک، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زیر بحث آگئے

ڈکی بھائی کی سالگرہ میں 10 لاکھ کا چیک، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زیر بحث آگئے

لاہور:پاکستان کے معروف وی لاگر ڈکی بھائی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زیرِ بحث آ گئے ہیں، جب انہیں سالگرہ کے موقع پر مداح عادل زاہد کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک موصول ہوا۔

ڈکی بھائی نے اپنی حالیہ وی لاگ میں مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے تحائف دکھائے اور چیک دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کی جائے گی، جس کی تفصیل آئندہ وی لاگ میں پیش کی جائے گی۔

ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی آراء منقسم ہو گئیں۔ کچھ نے اس عمل کو غیر ضروری نمائش قرار دیا، جبکہ بعض نے نیت پر سوالات اٹھائے۔ تاہم ڈکی بھائی کے حامیوں نے کہا کہ یہ رقم عطیہ کرنے کا اعلان ایک مثبت اقدام ہے اور تنقید زیادہ تر حسد کی بنیاد پر ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ڈکی بھائی کو آن لائن ایپلی کیشنز کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہوئے۔ انہوں نے اکاونٹس کی بحالی کے لیے درخواست دی تھی، جو مسترد ہو گئی تھی۔

ٹیگز: