لاہور:لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی مزید توسیع کر دی۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی، جبکہ ڈکی بھائی نے وکیل کے ذریعے ریمانڈ پر اعتراض نہ ہونے کا اظہار کیا۔
ڈکی بھائی پر غیر قانونی جوا ایپس کی پروموشن کا الزام ہے، جن کے خلاف 17 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کی متعدد دفعات شامل ہیں۔