Get Alerts

بچوں کی تربیت یوٹیوبرز نہیں، والدین کی ذمہ داری ہے: ڈکی بھائی

بچوں کی تربیت یوٹیوبرز نہیں، والدین کی ذمہ داری ہے: ڈکی بھائی

لاہور : پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے بچوں پر یوٹیوبرز کے مبینہ منفی اثرات سے متعلق تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی تربیت اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی بنیادی طور پر والدین کی ذمہ داری ہے۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ بچوں کے بگاڑ کی واحد وجہ یوٹیوبرز ہیں۔ اگر کوئی بچہ آن لائن مواد سے منفی طور پر متاثر ہو رہا ہے تو والدین کو بھی اس معاملے میں اپنی ذمہ داری کا جائزہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ویڈیوز کو حتیٰ الامکان صاف اور مناسب رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم وہ ہر بچے کے والدین نہیں ہو سکتے۔ ان کے مطابق بچوں کو کیا دیکھنا چاہیے اور وہ انٹرنیٹ پر کیا سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، اس پر نظر رکھنا والدین کی ذمہ داری ہے۔

اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے ڈکی بھائی نے بتایا کہ ان کے والد انہیں تعلیم پر توجہ دینے کی ترغیب دیتے تھے اور اچھی کارکردگی پر پلے سٹیشن دینے کا وعدہ بھی کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے کمپیوٹر پر حفاظتی نظام بھی نصب کر رکھا تھا، جس کے ذریعے وہ ان کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرتے تھے۔

ڈکی بھائی نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر خود نظر رکھیں اور ہر مسئلے کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو ٹھہرانے کے بجائے اپنی ذمہ داری بھی پوری کریں۔

ٹیگز: