Get Alerts

فٹبال کی گیند سڑک پر پہنچنے کے باعث حادثہ ، دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

فٹبال کی گیند سڑک پر پہنچنے کے باعث حادثہ ، دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

مونٹی ویڈیو: یوراگوئے میں سیکنڈ ڈویژن فٹبال میچ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب میدان سے باہر جانے والی گیند سڑک پر موجود گاڑیوں کے درمیان حادثے کا باعث بن گئی۔

واقعہ ہفتے کے روز مونٹی ویڈیو میں یوراگوئے مونٹی ویڈیو اور پیسینڈو کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔ میچ کے دوران ایک کھلاڑی نے گیند پر زور دار کک لگائی جو سٹیڈیم کی حدود عبور کرکے قریبی شاہراہ پر جاگری۔

سڑک سے گزرنے والے ایک ڈرائیور کی نظر اچانک گیند پر پڑی تو اس نے اسے بچانے کے لیے فوری طور پر گاڑی کے بریک لگا دیے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی دوسری گاڑی بروقت نہ رک سکی اور پہلی گاڑی سے جا ٹکرائی۔

یہ دلچسپ اور غیر متوقع منظر پارکے اے این سی اے پی سٹیڈیم میں جاری میچ کی لائیو کوریج کے دوران کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے پھیل گئی۔

فٹبال میچ کے دوران پیش آنے والے اس منفرد حادثے نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ٹیگز: