کراچی : کراچی میں سپرہائی وے پر کاٹھور کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں آئل ٹینکر، مسافر بس اور متعدد دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں اب تک 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں اور جائے وقوعہ پر کہرام مچ گیا۔ حادثے میں شامل آئل ٹینکر کی موجودگی کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔