اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ ارکان کو مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں دیگر اہم ملکی امور اور موجودہ صورتحال پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔